حیدرآباد۔31۔جنوری(اعتماد نیوز)صدر تلگو دیشم این چندرا بابو نائیڈو نے آج
کانگریس پر شدید تنقید کیا۔ چنانچہ آج اپنے قیام گاہ میں منعقدہ پریس میٹ
میں انہوں نے میڈیا سے کہا کہ کانگریس نے ریاست کی تقسیم کے مسئلہ کو
بحرانی شکل دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس دن وہ اسمبلی میں
تلنگانہ کے
مسئلہ پر بات کرنے والے تھے وزیر اعلی این کرن کمار ریڈی بھی اسی دن بات
چیت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرن کمار ریڈی کے پیچھے کانگریس ہائی کمان
کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد قومی سطح کے قائدین سے ملاقات
کرتے ہوئے کانگریس کو انتخابات میں شکست دینے کی کوشش کرینگے۔